بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

دیور کا بھابی کو شہوت کے ساتھ چھونے کا حکم


سوال

دیور اگر اپنی سگی بھابھی کو شہوت  سے چھو لے تو بھابی کا نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟  اور عورت کا اس گھر میں رُکنااور  کھانا پینا سب حرام ہوتا ہے ؟تفصیل سے بتا دیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں بھابھی کو شہوت  کے ساتھ چھونے کی وجہ سے بھابھی کا نکاح نہیں ٹوٹتا، نکاح برقرار رہتاہے، اور اس گھر میں رُکنا اور کھاناپینا سب درست ہے، البتہ دیور اور بھابھی کا ایک ساتھ رُکنا اور  کھانا پینا اور تنہائی میں ملنا    درست نہیں ہے، دیور سے بھابھی کا پردہ واجب ہے۔

 مشکوٰ ۃ المصابیح  میں ہے:

"وعن عقبة بن عامر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إياكم والدخول على النساء فقال رجل: يا رسول الله أرأيت الحمو؟ قال: الحمو ‌الموت.(متفق عليه)"

(‌‌كتاب النكاح ، ‌‌باب النظر إلى المخطوبة وبيان العورات ، ‌‌الفصل الأول ، ج : 2 ، ص : 276 ، ط : مکتبة رحمانیة)

تر جمہ :

"حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  نے ارشاد فرمایا تم عورتوں پر داخل ہونے سے بچو ، ایک شخص نے عرض کیا یا رسول اللہ ! دیور کے عورتوں کے ہاں داخل ہونے کا کیا حکم ہے، آپ نے فرمایاد یور تو موت ہے۔ یہ بخاری و مسلم کی روایت ہے۔"

تنویر الابصار مع الدر المختار میں  ہے :

"(وتمنع) المرأة الشابة (من كشف الوجه بين رجال) لا لأنه عورة بل (لخوف الفتنة) كمسه وإن أمن الشهوة لأنه أغلظ، ولذا ثبت به حرمة المصاهرة كما يأتي."

(‌‌كتاب الصلاة، ‌‌باب شروط الصلاة، مطلب في ستر العورة، ج : 1، ص : 406، ط : سعید)

رد المحتار میں ہے :

"وفي الأشباه: الخلوة بالأجنبية حرام."

(‌‌كتاب الحظر والإباحة، ‌‌فصل في النظر والمس، ج : 6، ص : 368، ط : سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510100986

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں