بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

دانتوں پر لگے کَوَر پر وضو اور غسل کا حکم


سوال

ایسی صورت میں کہ دانتوں پر  لگے ہوۓ کوروں کو نکالنا ممکن نہ ہو، دانتوں پر لگے ہوۓ کوروں کے ساتھ وضو اور غسل ہوتا ہے یا نہیں ؟

جواب

صورت مسئولہ میں  دانتوں پر لگے ہوئے کَوَر اگرایسے ہوں جن کو نکالنا ممکن نہ ہو تو وہ جسم کا حصہ شمار ہوں گے، وہ غسل اور مسنون وضو میں رکاوٹ نہیں ہوں گے ؛لہذا مذکورہ کور کے ساتھ وضو اور غسل ہوجائے گا۔

فتاوی شامی میں ہے :

"(قوله: به يفتى) صرح به في المنية عن الذخيرة في مسألة الحناء والطين والدرن معللا بالضرورة. قال في شرحها ولأن الماء ينفذه لتخلله وعدم لزوجته وصلابته، والمعتبر في جميع ذلك نفوذ الماء ووصوله إلى البدن اهـ لكن يرد عليه أن الواجب الغسل وهو إسالة الماء مع التقاطر كما مر في أركان الوضوء. والظاهر أن هذه الأشياء تمنع الإسالة فالأظهر التعليل بالضرورة۔"

(کتاب الطہارۃ، ۱ ؍ ۱۵۴، سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101201

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں