بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

دس درہم کی مقدار


سوال

فقہ کی کتابوں میں چور کے ہاتھ کاٹنے کی مقدار احناف کے نزدیک دس درہم بیان کی گئی ہے،تو دس درہم فی الحال پاکستانی روپیہ کے حساب سے کتنی بنے گی؟

جواب

موجودہ اوزان کے حساب سے ایک درہم کی مقدار3.0618گرام  چاندی ہے ،اس حساب سے دس درہم کی مقدار 30.618گرام چاندی ہے۔

چاندی کی قیمت میں چوں کہ تفاوت ہوتا رہتا ہےاس لیے اس کی متعین قیمت نہیں بتائی جاسکتی؛لہٰذا جس دن  آپ کو قیمت معلوم کرنی ہو ،اس دن چاندی کےایک گرام کی قیمت معلوم کرکے30.618 میں ضرب دے دیا جائے تو دس درہم  کی قیمت معلوم ہوجائے گی۔مثلا آج بتاریخ 9مارچ 2022ء کراچی میں چاندی کی ایک گرام کی قیمت 145.493روپے ہے تواس کو 30.618میں ضرب دیا جائے تو دس درہم چاندی کی4454.704 قیمت بنتی ہے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144307101550

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں