بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈیجیٹل کرنسی کے لیے مائننگ مشین لگانا


سوال

ڈیجیٹل  کرنسی کے لیے مائننگ مشین لگانا کیسا  ہے؟  اس مشین کا کام ہوتا  ہے ڈیجیٹل کرنسی بنانا اور پھر اسے بیچنا اپنی مرضی کے مطابق مارکیٹ ریٹ کے حساب سے ، اس میں نقصان بھی  ہے،  اس میں مشین خراب ہوسکتی ہے، اور اس کی  چیزیں  بھی خراب ہوسکتی ہیں۔

جواب

’’ڈیجیٹل کرنسی ‘‘  میں حقیقی کرنسی کے بنیادی اوصاف اور شرائط  موجود نہیں ہیں، اس میں حقیقت میں کوئی مادی چیز نہیں ہوتی، اور  اس میں قبضہ بھی نہیں ہوتا،  صرف اکاؤنٹ  میں کچھ عدد آجاتے ہیں،اس لیے اس کی خریدوفروخت  جائز نہیں ہے، چوں کہ  بٹ کوائن کی مائیننگ اسی مقصد کے لیے جاتی ہے، اس لیے   اس کی مشین لگانا بھی درست نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144212201915

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں