بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

ڈپریشن کے مریض کے لیے راہ نمائی


سوال

ڈپریشن کے لیے  کوئی ذکر بتادیں!

جواب

ڈپریشن سے نجات کے لیے پنچ  وقته  نمازوں كي پابند ی کے ساتھ   درج ذیل امور کا اہتمام کیجیے:

1:    تمام غموں اور پریشانیوں سے نجات کے لیے، نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کی حضرت ابو اُمامہ رضی اللہ عنہ کو بتلائی ہوئی درج ذیل دعا صبح و شام سات سات بار پڑھیں:

’’اَللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنَ الْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْ غَلَبَةِ الدَّيْنِ، وَقَهْرِ الرِّجَالِ.‘‘

’’ترجمہ: یا اللہ! میں تیری پناہ پکڑتا ہوں فکر اور غم سے، اور میں تیری پناہ پکڑتا ہوں کم ہمتی اور سستی سے، اور میں تیری پناہ پکڑتا ہوں بزدلی اور بخل سے، اور میں تیری پناہ پکڑتا ہوں قرض کے غلبہ اور لوگوں کے ظلم و ستم سے۔‘‘

2 :  ہر نماز کے بعد خصوصیت کے ساتھ درج ذیل دعا پڑھنے کا اہتمام کریں، نیز چلتے پھرتے بھی استحضارِ  قلب کے  ساتھ  پڑھنے  کی عادت بنائیں:

 "لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ."

3: دنیاوی نعمتوں کے اعتبار سے ہمیشہ اپنے سے نیچے والوں کو دیکھا کریں، اور پھر اپنے پاس موجود اور اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی نعمتوں پر شکر ادا کیا کریں، اور دین کے اعتبار سے ہمیشہ اپنے سے اوپر والوں کو دیکھیں، اور  دل میں ہمیشہ یہ پختہ عزم رکھا کریں کہ ان شاء اللہ میں بھی ان کی طرح دین پر عمل کروں گا۔

4 :     صلاۃ الحاجت پڑھ کر اپنی اس نفسیاتی کیفیت پر قابو پانے کے لیے دعا کرتے رہا کریں۔

5 :  ایسے  دینی  ماحول میں رہیں،  جہاں دوسروں کے  سامنے بات کرنے اور نصیحت کا موقع ہو۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200505

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں