ڈیجیٹل تصاویر کے بارے میں کیا حکم ہے؟ یعنی کہ یہ جائز ہے یا ناجائز ہے؟
کسی بھی جان دار کی تصویر کھینچنا، بنانایا بنوانا پہلے کی طرح اب بھی ناجائز اور حرام ہے، خواہ اس تصویر کشی کے لیے کوئی بھی آلہ استعمال کیا جائے،اہلِ علم و اہلِ فتوی کی بڑی تعداد کی تحقیق کے مطابق تصویر کے جواز و عدمِ جواز کے بارے میں ڈیجیٹل اور غیر ڈیجیٹل کی تقسیم شرعی نقطۂ نظر سے ناقابلِ اعتبار ہے؛ لہذا ڈیجیٹل تصویر بنانے یا بنوانے سے بچنا لازم اور ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
تفصیل کے لیے درج ذیل مضمون ملاحظہ کریں :
فتوی نمبر : 144109202679
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن