30 کنال اراضی کی تقسیم کیسے کریں ؟
عرض ہے کہ میرے والد صاحب کی 2 بیویاں ہیں، اور والد صاحب وفات پا چکے ہیں۔
ایک ماں سے ایک بیٹا اور سات بیٹیاں ہیں، اور دوسری ماں سے ایک بیٹا اور تین بیٹیاں ہیں، تفصیل بالا کی روشنی میں جائیداد کیسے تقسیم ہوگی؟
صورتِ مسئولہ میں مرحوم کے کل ترکہ 16 حصوں میں تقسیم کرکے ایک ایک حصہ ہر ایک بیوہ کو ، دو دو حصے ہر ایک بیٹے کو اور ایک ایک حصہ ہر ایک بیٹی کو ملے گا۔
یعنی 30 کنال اراضی میں سے ایک کنال ساڑھے سترہ مرلہ زمین ہر ایک بیوہ کو، تین کنال پندرہ مرلہ زمین ہر ایک بیٹے کو، اور ایک کنال ساڑھے سترہ مرلہ زمین ہر ایک بیٹی کو ملے گی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212201825
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن