بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

دو طلاق رجعی دینے کا حکم


سوال

میرے شوہر نے مجھے پہلی طلاق 25 دسمبر کو دی تھی، دوسری طلاق 19  جنوری کو بھیجی تھی ، ابھی تک تیسری طلاق نہیں بھیجی ہے، کیا میری طلاق ہو چکی ہے؟ اگر میری طلاق ہوچکی ہے تو میں عدت کب سے شروع کروں؟

 

جواب

اگر آپ کے شوہر نے طلاق کے صریح الفاظ میں دو طلاقیں مذکورہ اوقات میں دی ہیں تو آپ کو دو رجعی طلاقیں ہو چکی ہیں، اور آپ کی عدت پہلی طلاق کے دن (25 دسمبر) سے ہی شروع ہوگئی تھی بشرطیکہ آپ کے شوہر نے رجوع نہ کیا ہو۔تین مرتبہ ایام گزرنے تک شوہر کو رجوع کا حق حاصل ہوگا، اگر اس دوران شوہر نے رجوع نہیں کیا تو آپ اس کے نکاح سے آزاد ہوجائیں گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109200655

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں