بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

ڈاکٹر ذاکر نائک کے بارے میں مؤقف


سوال

ڈاکٹر ذاکر نائک صاحب کے بارے میں علمائے دیوبند کا کیا موقف ہے؟

 

 

جواب

واضح رہے کہ مسلکی اعتبار سے ڈاکٹر ذاکر نائیک غیر مقلد ہیں ،  انہیں اَدیان ومذاہب کے بارے میں کافی معلومات ہیں اور تقابلِ اَدیان  پر مہارت بھی ہے،لہٰذا خاص طور پر اس موضوع کے حوالے سے ان کے بیانات سن سکتے ہیں، لیکن  موصوف بہت  سارے  مسائل میں اہلِ  سنت والجماعت سے ہٹے ہوئے ہیں؛ لہٰذا عام آدمی کے لیے ذاکر نائیک کے بیانات سننا اور اس پر اعتماد کرنا جائز نہیں ہے۔

(تفصیل کے  لیے دیکھیے:  چند اہم عصری مسائل : ڈاکٹر ذاکر نائیک  اپنی تقریروں اور تحریروں میں (ص: 93 تا 112)۔ ناشر: مکتبہ دارالعلوم دیوبند)

فقط، والله اعلم


فتوی نمبر : 144212202382

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں