جو عورت بچے کو دودھ پلا رہی ہو اگر وہ بچہ پانی پی لے تو اسی پانی سے باپ کو پینا جائز ہے کہ نہیں؟
صورتِ مسئولہ اگر دودھ پینے والا بچہ پانی پی سکتا ہو اور اس نے دودھ پینے کے دوران پانی پی لیا تو اسی گلاس سے اس کے والد کے لیے پانی پینا جائز ہے، اگر بالفرض گلاس میں بچہ کے منہ سے دودھ لگ گیا ہو تو ایسی صورت میں اس دودھ والی جگہ سے نہ پیے، اگر غلطی سے دودھ منہ میں آجائے تو اس کو تھوک دے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144108201468
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن