ڈالر کو پاکستانی روپے کے بدلے ادھار پر بیچنا جائز ہے کہ نہیں؟
کرنسی خواہ کسی بھی ملک کی ہو اسے فروخت کرتے ہوئے ایک ہی مجلس میں عاقدین کی جانب سے تبادلہ کرنا اور قبضہ کرنا شرعًا ضروری ہوتا ہے، اور کسی ایک جانب سے ادھار سود ( ربا نسیئہ ) کی وجہ سے حرام ہے، پس صورتِ مسئولہ میں ڈالر روپے کے عوض ادھار فروخت کرنا شرعًا حرام ہے۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتویٰ دیکھیے:
ڈالر کی خریدوفروخت کے ذریعے منافع کمانے کا حکم
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206200673
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن