اگر فرض نماز جماعت کے ساتھ ادا کر رہے ہوں اور دورانِ نماز پیشاب کا قطرہ نکل جائے تو کیا نماز چھوڑ دینی چاہیے؟ وضاحت کر دیں۔
پیشاب کا قطرہ نکل جائے چاہے دورانِ نماز ہو یا خارجِ نماز، بہر صورت وضو ٹوٹ جاتا ہے، لہذا اگر دورانِ نماز پیشاب کا قطرہ نکل جائے تو نماز چھوڑ کر وضو کرے اور پھر نماز پڑھے۔
الدر المختار میں ہے:
"(وينقضه) خروج منه كل خارج (نجس) بالفتح ويكسر (منه) أي من المتوضئ الحي معتادا أو لا، من السبيلين أو لا (إلى ما يطهر) بالبناء للمفعول: أي يلحقه حكم التطهير."
(الدر المختار ، 134/1، سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408100822
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن