بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

دوسری رکعت میں کون سی سورت پڑھنی چاہیے؟


سوال

 دوسری رکعت میں کون سی سورت پڑھے؟

جواب

دوسری رکعت میں جو بھی سورت پڑھنا چاہیں پڑھ سکتے ہیں،البتہ اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ دوسری رکعت میں پڑھی جانے والی  سورت پہلی رکعت میں پڑھی گئی سورت سے پہلے والی اوربڑی نہ ہو،کیوں کہ ایسا کرنا مکروہ ہے۔  اسی طرح  اگر آخری مختصر سورتیں پڑھنی ہوں تو  درمیان میں ایک سورت کا فاصلہ نہ ہو،بلکہ ایک سے زائد سورتوں کا فاصلہ ہو۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وإطالة الثانية على الأولى يكره) تنزيهاً (إجماعاً)۔"

(کتاب الصلوۃ، ج:1، ص:542، ط:سعید)

وفیہ ایضا:

"(قوله: ويكره الفصل بسورة قصيرة) أما بسورة طويلة بحيث يلزم منه إطالة الركعة الثانية إطالة كثيرة فلايكره شرح المنية : كما إذا كانت سورتان قصيرتان، وهذا لو في ركعتين".

(كتاب الصلوة، ج:1، ص:546، ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144508102319

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں