ایک شخص مسلسل سفر پر ہے، ڈرائیور ہے وہ نماز مقیم یا نماز سفر پڑھےگا؟
صورت ِ مسئولہ میں ایسے ڈرائیور حضرات جو مستقل سفر میں رہتے ہیں اور ان کا قصد سواستتر کلومیٹر سے زائد کاہوتا ہے، وہ اپنےشہر کی حدود سے نکلنے کے بعد مسافر کہلائیں گے اوردورانِ سفر قصر نماز ہی پڑھیں گے، البتہ اگر کسی مقیم امام کی اقتدا میں نماز پڑھیں گے تو پوری نماز پڑھیں گے، اور جیسے ہی یہ اپنے شہر کی آبادی میں داخل ہوں گے، پھرمکمل نماز پڑھیں گے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"ولايزال على حكم السفر حتى ينوي الإقامة في بلدة أو قرية خمسة عشر يوماً أو أكثر، كذا في الهداية".
(كتاب الصلاة،الباب الخامس عشر في صلاة المسافر،ج:1،ص:139،دارالفكر)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144609100871
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن