بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

درود شریف پڑھنا عبادت ہے


سوال

حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف پڑھنا اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا ہے یا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی؟

جواب

عبادت سوائے اللہ تعالی کے کسی کی جائز نہیں ہے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی عبادت کا نہیں  بلکہ اطاعت اور اتباع کا حکم ہے،اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف پڑھنا یہ اللہ کی عبادت ہے،اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور اتباع ہے۔

مشکاۃ المصابیح میں ہے:

"وعن أبي حميد الساعدي قال: ‌قالوا: ‌يا ‌رسول ‌الله ‌كيف ‌نصلي ‌عليك؟ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " قولوا: اللهم صلى الله عليه وسلم على محمد وأزواجه وذريته كما صليت على آل إبراهيم وبارك على محمد وأزواجه وذريته كما باركت على آل إبراهيم إنك حميد مجيد "

(کتاب الصلاۃ،باب الصلاۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وسلم،ج:1،ص:290،ط:المکتب الاسلامی)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144603102640

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں