بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

دعا اور طوبی نام رکھنا


سوال

دعا اور طوبی نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

دعا کے معنی ہیں :پکارنا ، اور اللہ کی طرف رجوع کرنااور طوبی کے معنی ہیں :خوشگوار ، نفیس ، خوشبودار ، جنت کا ایک درخت ،لہذا طوبی نام معنی کے لحاظ سے زیادہ اچھا ہے ۔

تاج العروس میں ہے:

ـــ"(و ( {الدعاء) ، بالضم ممدودا؛ (الرغبة إلى الله تعالى) فيما عنده من الخير والابتهال إليه بالسؤال؛ ومنه قوله تعالى: {} ادعوا ربكم تضرعا وخفية} ".

( {‌دعا) } ‌يدعو ( {دعاء} ودعوى) ؛ وألفها للتأنيث"

(فصل الدال مع الواو و الیاء جلد ۳۸ ص:۴۶ ط:دارالہدایۃ)

المعجم الوسیط میں ہے:

"(الأطيب) اسم تفضيل من طاب (ج) أطايب وهي ‌طوبى (ج) طوبيات وطوب........(الطوبى) الحسنى والخير و (‌طوبى) وفي التنزيل العزيز {‌طوبى لهم} كل مستطاب في الجنة من بقاء بلا فناء وعز بلا زوال وغنى بلا فقر۔"

(باب الضاد جلد ۲ ص:۵۷۳ ط:دارالدعوۃ)

لسان العرب میں ہے:

"قال الزجاج:جاء في التفسير عن النبي، صلى الله عليه وسلم، أن طوبى شجرة في الجنة"

(فصل الطاء المہملۃ جلد ۱ ص:۵۶۵ ط:دار صادر ، بیروت)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144307102407

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں