بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

دوسرے ملک جانے کے لیے گواہ بناکر طلاق نامہ پر دستخط کرنا


سوال

 میں باہر ملک جانا چاہتا ہوں کیوں کہ میں اپنی گھریلو لڑائیوں سے تنگ آ چکا ہوں، اس کے  لیے  مجھے میرے ایک دوست نے مشورہ دیا کہ حکومت سے سرکاری طلاق نامہ حاصل کر لو، اس کے لیے میں نے ایک دوست سے کہا کہ مجھے طلاق نامہ درکار ہے، وہ ایک طلاق نامہ لے آیا، جس میں تین طلاق کا مضمون تھا، میں نے اُس پر دستخط کر دیے، سوال یہ ہے کہ میری بیوی کو طلاق تو نہیں ہوئی؟ واضح رہے کہ میری اس پلاننگ سے متعلق چار دوستوں کو خبر تھی کہ میں ایک طلاق نامہ بنوا رہا ہوں، جس سے مقصود طلاق نہیں ہے، بلکہ محض سرکاری ضرورت پورا کرنا مقصود ہے۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں   مذکورہ شخص نے طلاق کے عدالتی کاغذات پر دستخط کرنے سے قبل اگر کم از کم دو افراد کو گواہ بنالیا تھا  کہ اس کا مقصد طلاق دینا نہیں ہے،  بلکہ محض دوسرے  سركاری  ضرورت کے لیے  ایسا کررہاہے، اور  اس سے حقیقت میں بھی شوہر کا طلاق دینا مقصود نہیں تھا تو اس سے طلاق واقع نہیں ہوگی  اور اگر طلاق نامہ بنانے سے قبل دو گواہ نہیں بنائےتو یہ طلاق واقع ہوجائے گی، طلاق صرف زبان سےنہیں ہوتی ، بلکہ تحریر سے بھی ہوجاتی ہے۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 238):

"(قوله: أو هازلاً) أي فيقع قضاءً وديانةً كما يذكره الشارح، وبه صرح في الخلاصة معللاً بأنه مكابر باللفظ فيستحق التغليظ، وكذا في البزازية. وأما ما في إكراه الخانية: لو أكره على أن يقر بالطلاق فأقر لايقع، كما لو أقر بالطلاق هازلاً أو كاذباً فقال في البحر: وإن مراده لعدم الوقوع في المشبه به عدمه ديانة، ثم نقل عن البزازية والقنية: لو أراد به الخبر عن الماضي كذباً لايقع ديانةً، وإن أشهد قبل ذلك لايقع قضاءً أيضاً. اهـ. ويمكن حمل ما في الخانية على ما إذا أشهد أنه يقر بالطلاق هازلاً، ثم لايخفى أن ما مر عن الخلاصة إنما هو فيما لو أنشأ الطلاق هازلاً. وما في الخانية فيما لو أقر به هازلاً فلا منافاة بينهما".

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144208200798

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں