عیشال نام کیسا ہے؟ اس کا مطلب کیا ہے؟
"عیشال" اور «عِشال» ("عین" کے نیچے زیر کے ساتھ) کا عربی لغت میں استعمال نہیں ہوتا۔ البتہ «عَشّال» ( "عین" پر زبر اور "ش" پر تشدید کے ساتھ) اور «عاشِل» کا معنی ہے: "اٹکل سے درست اندازا لگانے والا"۔(لسان العرب)
یہ («عَشّال» اور «عاشِل»)مرد کی صفت ہے، لڑکی کے لیے استعمال کیا جائے تو «عاشله» استعمال ہوگا۔ بچی کا نام "عاشلہ" رکھا جاسکتاہے، تاہم بہتر ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن کے اسماء میں سے کسی کے نام پر بچی کا نام رکھ دیں، اس میں برکت ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210200589
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن