میں نے عمرہ کیا اور پھر احرام میں اپنا سر خود اپنے ہاتھوں سے منڈوایا ، کیا میرا عمرہ ہو جائے گا؟
صورت ِ مسئولہ میں سائل کا عمرہ ادا کرنے کے بعد احرام سے نکلنے کے لیے از خود اپنے سر کو مونڈنا جائز تھا ،اس سے سائل کے عمرہ پر کوئی فرق نہیں پڑا ،عمرہ ادا ہوگیا ہے ۔
لباب المناسك وعباب المسالك میں ہے :
"و إذا حلق رأسه أو رأس غيره عند جواز التحلل،لم يلزمه شيئ."
(باب مناسك منی، فصل في الحلق والتقصىر، ص:154، ط:دارقرطبة)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144604100222
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن