”یوں تو جنت میں سب ہے مدینہ نہیں
اور جنت مدینے میں موجود ہے“۔
کیا یہ جملہ (شعر) صحیح ہے؟
بصورتِ مسئولہ مذکورہ شعر میں مدینہ منورہ کی شان و شوکت ، فضیلت و عظمت بیان کی گئی ہے، جس میں مبالغہ آرائی ضرور ہے لیکن اِس میں ایسی کوئی خرابی نہیں جس کی بنیاد پر اِسے شرعاً غلط قرار دیا جائے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609102194
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن