ہاتھ کی انگلیوں ، سر یا ہاتھ یا اس کے علاوہ شکلوں کی ایموجیز ارسال کرنے کا کیا حکم ہے؟
موبائل کی مختلف ایپلی کیشنز میں دی گئی جان دار کی تصویر یا کارٹون یا چہرے کی ترجمانی پر مشتمل ’’ایموجی ‘‘ کی سہولت استعمال کرنا ممنوع ہے؛ لہٰذا انہیں ارسال کرنے سے سے اجتناب ضروری ہے۔
البتہ اگر سر کے علاوہ صرف ہاتھ وغیرہ کے اشارے ہوں اور ان ہاتھ کے اشاروں کے کوئی غلط معنی معروف نہ ہو ں تو ایسے اشارے بھیجنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
موبائل پر بھیجی جانے والی اسمائلیز یا ایموجیز کا حکم
فتوی نمبر : 144206200124
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن