بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

انجینئرز کا اپنے سرٹیفکیٹ کمپنی میں جمع کرانا


سوال

 آج کل انجینئر اپنے سرٹیفیکیٹ کسی کمپنی کے حوالے کر دیتے ہیں، مگر اس کمپنی میں کام نہیں کرتے، کمپنی ان کو سالانہ طے شدہ معاوضہ دیتی ہے، اور ان کے سرٹیفکیٹ دکھا کر ٹھیکے لیتی ہے اور بتاتی ہے کہ ہمارے پاس اتنے اتنے انجینئر ہیں، جب کہ وہ انجینیئر ان کے پاس کام نہیں کر رہا ہوتا،  کیا اس سرٹیفیکیٹ کے بدلے میں ملنے والی رقم اس انجینئر کے لیے استعمال کرنا جائز ہے؟

جواب

بصورتِ  مسئولہ انجینئر کے  لیے محض اپنی  سندات کمپنی کو فراہم کرنے کے عوض ماہانہ یا حسبِ  معاہدہ رقم وصول کرنا شرعًا جائز نہیں، جب کہ اس کمپنی میں مذکورہ انجینئر کسی قسم کی عملی خدمات فراہم نہ کرتا ہو۔

مزید تفصیل کے لیے دیکھیے:

انجینئرنگ لائنسس/ کارڈ کمپنی کو سالانہ کرایہ پر دے کر آمدنی حاصل کرنا

کنسٹرکشن کمپنی کا انجینئر سے کرایہ پر لائسنس حاصل کرکے ٹھیکہ لینا / انجینئر کا کمپنی کا اپنا لائسنس کرایہ پر دینا

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں