انشال نام رکھناکیسا ہے؟
"انشال "عربی لغت میں اپنے مادّے کے اعتبار سے درجِ ذیل معانی پر مشتمل ہے:
1: انشال کا معنی ہے: دیگچی سے گوشت نکالنا، ہڈی کا گوشت اتارنا، (القاموس الوحید، المادّۃ: ن/ش/ل، ص:900، ط:ادارۃ الاسلامیات)
2: انشال کا معنی ہے: بلند ہونا، اوپر اٹھنا، (القاموس الوحید، المادّۃ: ش/و/ل، ص:900، ط:ادارۃ الاسلامیات)
مذکورہ معانی میں سے دوسرے معانی کے اعتبار سے بچے کا نام"انشال" نام رکھنا جائز ہے ، البتہ بہتر یہ ہے کہ بچے کا نام اس کے بجائے انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے اسماء میں سے یا کسی ایسے اچھے معنی والے نام کا انتخاب کیا جائے جس میں نامناسب معنی کا احتمال نہ ہو، یا عربی زبان کا اچھے معنی والا نام رکھ لیا جائے۔
ہماری ویب سائٹ پر اسلامی ناموں کے لحاظ سے مستقل عنوان موجود ہے وہاں سے آپ اپنی مرضی کے مطابق پسندیدہ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں ۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144309101051
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن