بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

عيشہ مریم نام رکھنا جائز ہے


سوال

عیشہ مریم نام رکھنا جائز ہے ،عیشہ مریم کا مطلب کیا ہے؟

جواب

’’مریم ‘‘کا معنی ہے: پارسا، باعصمت، پاک دامن، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کا نام ہے،" عیشۃ" عین کے نیچے زیر کے ساتھ اور شین کے فتحہ کے ساتھ اس کا  معنی زندگی کے ہیں،لڑکی کا یہ نام رکھنا جائز ہے،  بہتر یہ ہے کہ صرف مفرد نام "مریم "رکھ لیا جائے ،یہ نام رکھنا باعث بر کت بھی ہے۔

قرآن مجید میں ہے :

" وَاذْكُرْ فِي الْكِتَابِ مَرْيَمَ إِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ أَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِيًّا."

(سورۃ مریم،آیت:16)

معجم اللغۃ العربیۃ المعاصرۃ میں ہے:

"مريم [مفرد]:

1 - القديسة العذراء، والدة النبي عيسى عليه السلام، وردت في القرآن باسم مريم ابنة عمران " {ومريم ابنت عمران التي أحصنت فرجها} ".

2 - اسم سورة من سور القرآن الكريم، وهي السورة رقم 19 في ترتيب المصحف، مكية، عدد آياتها ثمان وتسعون آية."

(حرف المیم،ج:3،ص:2091،ط:عالم الکتب)

لسان العرب میں ہے:

العَيْشُ: الحياةُ، عاشَ يَعِيش عَيْشاً وعِيشَةً ومَعِيشاً ومَعاشاً وعَيْشُوشةً

(‌‌فصل العين المهملة،ج:6،ص:321،ط،بيروت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144511101207

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں