میں بیمارتھا ، ہوش و حواس میں نہیں تھا، تو میں نے اپنی بیوی کو بولا کہ " میں آپ کو فارغ کروں گا " یہ الفاظ میں نے دو دفعہ بولے، اب گھر والےکہہ رہے ہیں کہ آپ کا مسئلہ حل نہیں ہو گا، یعنی ہم دونوں اب ساتھ نہیں رہ سکتے ، آپ مجھے بتا دیں کہ اس کا کیا حکم ہے ؟ کیا ہم ساتھ رہ سکتے ہیں یا نہیں؟
صورتِ مسئولہ میں اگر سائل نےاپنی بیوی کو یہی الفاظ کہے ہیں کہ " میں آپ کو فارغ کروں گا " تویہ محض دھمکی ہے اس سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی، نکاح برقرار ہے، سائل اپنا گھر بسا سکتا ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے :
"في المحيط: لو قال بالعربية: أطلق لايكون طلاقًا."
(کتاب الطلاق، 1/ 384 ط : رشیدیہ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144601102411
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن