بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض کی آخری رکعت میں سورہ فاتحہ مکرر پڑھنا


سوال

 ہم ظہر کی فرض نماز کی چوتھی رکعات میں سورہ فاتحہ پڑھ رہے تھے ، پھر ہمیں اندیشه ہوا که ہم نے کہیں غلط پڑھا ہے تو پھر ہم نے شروع سے سوره فاتحہ پڑھی اور سجده سہو کیا ،تو کیا نماز ہو جائے گی یا نہیں؟

جواب

فرض کی آخری دو رکعتوں میں سورہ فاتحہ کے تکرار سے سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا؛  لہٰذا صورتِ مسئولہ  میں  ظہر کی آخری  رکعت میں  سورہ فاتحہ  دوبارہ پڑھنے کی وجہ سے سجدہ سہو  واجب نہیں تھا،  اس لیے سجدۂ سہو نہیں کرنا چاہیے تھا،   البتہ نماز ہوگئی ہے  دہرانے کی ضرورت نہیں۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"قرأ الحمد في الأخريين مرتين لا سهو عليه".                 

(بدائع الصنائع: كتاب الصلاة، فصل وأما بيان سبب الوجوب (1/ 167)،ط. دار الكتاب العربي، سنة النشر 1982، مكان النشر بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101753

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں