بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں امام صاحب کی سورہ الفاتحہ پڑھنے کی آواز صاف صاف مقتدیوں کو سنائی دینا


سوال

فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں امام صاحب کی سورہ الفاتحہ پڑھنے کی آواز صاف صاف مقتدیوں کو سنائی دیتی ہے تو کیا اس طرح نماز ہوجاتی ہے یہ پھر دوبارہ نماز ادا کرنا پڑے گا؟

جواب

صورت مسئولہ میں امام صاحب اگر تیسری اور چوتھی رکعات میں سورہ فاتحہ  سراً پڑھتے ہیں لیکن لاؤڈ اسپیکر کی وجہ سے  آواز سنائی دیتی ہے تو ایسی صورت میں نماز درست ہوگی اور اعادہ لازم نہیں ہوگا۔

باقی مذکورہ آواز کا سنائی دینا اگر لاؤڈ اسپیکر کی آواز تیز ہونے کی وجہ سے ہو تو مسجد انتظامیہ کو چاہئے کہ اسپیکر کی آواز ہلکی کردیں۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(وَمنها: الجهْر والْإخفاء) حتَّى لوْ جهرَ فِيما يخافت أَوْ خَافت فِیما يجهر وجب عليْهِ سجود السّهوِ، واختلفوا فِي مقْدار ما يجب به السّهوُ مِنهما، قيل: يعتبرُ فِي الفصلينِ بقدْر ما تجوز بِه الصّلاة وهو الْأصَح، ولا فرق بين الْفَاتحة وغيرها، والمنفرد لَايجِب عليه السّهو بِالْجهر والْإخفاءِ؛ لِأَنَّهُما مِنْ خصائصِ الْجماعَة، هكذا فِي التّبيينِ".

(الْباب الثّانِي عَشرَ فِي سجود السّهو، ١/ ١٢٨) 

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408100599

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں