استغفار ، کلمہ ، دوردشریف پڑھتے ہوئے موبائل میں کسی بھی قسم کا گیم کھیل سکتے ہیں کہ زبان پر ذکر ہو ؟ نیز اس صورت میں ذکر کرنا صحیح ہے یا غلط؟
موبائل یا کسی بھی الیکٹرونک ڈیوائس پر مروجہ گیم (جو جان دار کی تصویر یا موسیقی وغیرہ پر مشتمل ہوں) کھیلنا کئی دنیاوی و دینی مفاسد پر مشتمل ہونے کی وجہ سے ناجائز ہے، جس کا فوری ترک کرنا ضروری ہے، اور ناجائز عمل اختیار کرتے ہوئے ذکر و استغفار کرنا سوءِ ادب ہے، پس مذکورہ گیم چھوڑ کر، ذکر و استغفار پوری توجہ سے کرنے کا اہتمام کرنا چاہیے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212201913
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن