بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

گرم چائے میں مکھی گرنے کا مسئلہ


سوال

گرم چائے میں مکھی گرنے کا مسئلہ کیسا ہے؟ ٹھنڈے مشروب کی طرح ڈبو کر استعمال کی جائے یا پینا صحیح نہیں؟ راہ نمائی فرمائیں!

جواب

 اگر کسی گرم مشروب میں بھی  مکھی گر جائے اور اسے نکال کر پھینک دیا جائے تو اس کاپینا درست ہے؛ کیوں کہ اس سے چائے ناپاک نہیں ہوتی؛ کہ اس کے اندر دمِ مسفوح(بہنے والا خون) نہیں ہوتا اور جن اشیاء میں دمِ مسفوح نہیں ہو وہ ناپاک نہیں تو دوسری چیزوں میں گرنے سے ان کوناپاک نہیں کرتیں۔

ایک حدیث میں  آپ ﷺ نے مکھی کو چائے، سالن ،پانی وغیرہ کے اندر ڈبو کر نکالنے کا حکم دیا ہے، لیکن یہ حکم وجوبی نہیں ، لہذا  اگر کسی کو طبعی کراہت ہو اور وہ نہ پیے تو وہ گناہ گار نہ ہوگا۔

البتہ چائے اگر اتنی گرم ہو  یا اس میں مکھی اتنی دیر تک پڑی رہی ہو  کہ اس کے اجزاء کا مشروب میں مل جانے کا ظن غالب ہو جائے تو اس صورت میں اس کا پینا درست نہیں، کیوں کہ یہ صحت کے لیے مضر ہوگا۔

الهندیة(۲۴/۱): "وموت مالیس له نفس سائلة في الماء لاینجسه کالبق والذباب والزنابیر والعقارب ونحوها".

رد المحتار (۲۲۲/۱):

"(قوله: ومثله ماء لادم له) أي سائل سواء کان یعیش في الماء أو في غیره عن البحر:  (قوله: قید للکل) أی للآدمي ومأکول اللحم ولادم له (قوله: طاهر) أي في ذاته طهور أي مطهر لغیره من الأحداث والأخباث".

أصول الشاشي(ص۲۷):

"وعلیٰ هذا قلنا في قوله علیه السلام: إذا وقع الذباب في طعام أحدکم فامقلوه ثم انقلوه، فإن في إحدی جناحیه داء، و في الأخری دواء، وإنه لیقدم الداء علی الدواء، دل سیاق الکلام علی أن المقل لدفع الأذی عنا، لاللأمر تعبدي حقًّا للشرع فلایکون للإیجاب".
عن أبي هریرة رضي اللّٰه عنه یقول: قال النبي صلی اللّٰه علیه و سلم: إذا وقع الذباب في شراب أحدکم فلیغمسه ثم لینزعه، فإن في إحدیٰ جناحیه داء والأخریٰ شفاء". (صحیح البخاري، کتاب بدء الخلق / باب إذا وقع الذباب في شراب أحدکم الخ رقم: ۳۳۲۰ دار الفکر بیروت) فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144108201320

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں