بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

غیرمسلم ، کافر بچے کو گود لینےکاحکم


سوال

 کسی شخص کاغیرمسلم ( ہندو) کے بچہ کوگودلے کرپالنا، پوسناجائزہے یانہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ اگرکوئی مسلمان کسی غیرمسلم (ہندو) بچے کوگودلیتاہے اوراس کوپالتاہے توشرعی لحاظ سے کوئی امرمانع نہیں ہے ، کیونکہ نیکی ، بھلائی ، اورخیرخواہی کسی بھی انسان کے ساتھ کی جائے پسندیدہ عمل ہے۔ لہذاکسی مسلمان کاغیرمسلم بچے کوگودلے کرپالناجائز ہے ،البتہ اس کی ولدیت میں اس کے حقیقی والد ہی کا نام لکھنا  ضروری ہو گا۔

ارشادباری تعالٰی ہے :

"لَّا يَنْهَاكُمُ اللَّهُ عَنِ الَّذِينَ لَمْ يُقَاتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُم مِّن دِيَارِكُمْ أَن تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ ۚ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ ."(سورة الممتحنة،8)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308101746

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں