بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلموں کو ان کے تہوار پر مبارکباد دینا


سوال

غیر مسلموں کو ان کے تہوار کی مبارکباد دینا کیسا ہے؟

جواب

چوں کہ غیر مسلموں کے مذہبی تہوار مشرکانہ اعتقادات پرمبنی ہوتے ہیں اور ہر مسلمان پر اس کے مسلمان ہونے کی حیثیت سے شرک سے براءت، بے زاری اور بے تعلقی کا اظہارضرروی ہے۔ اور غیر مسلموں کے تہواروں پر ان کو مبارکباد دینا گویا ان کے نقطۂ نظر کی تائید ہے اور ان سے اظہارِ یکجہتی ہے، اس لیے غیر مسلموں کو ان کے تہواروں پر مبارکباد دینا جائز نہیں ہے، بلکہ اگر غیر مسلموں کو ان کے تہواروں کی مبارکباد دیتے وقت ان کی تعظیم و تکریم اور ان کے مذہبی تہواروں کی تحسین مقصود ہو تو کفر کا بھی اندیشہ ہے؛ لہٰذا اس سے اجتناب ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200413

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں