حدیث کی رو سے گھر میں ناخن کاٹنا کیسا ہے؟
ناخن کاٹنے کا تعلق صفائی ستھرائی سے ہے جس کا اہتمام آدمی عموماً اپنے گھر ہی میں کرتا ہے؛ لہذا ناخن گھر میں کاٹنا جائز ہے، نیز ناخن چوں کہ انسانی عضو ہیں، لہٰذا کاٹنے کے بعد انہیں کسی پاک جگہ دفن کردینا چاہیے یا کسی پاک جگہ میں ڈال دیا جائے ۔ تاہم حدیث میں گھر میں ناخن کاٹنے کی صراحت نہیں مل سکی۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209200082
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن