گھر قرآنی آیات کے فریم لگے ہوتے ہیں، اس کا عکس زمین میں آتا ہے، اس عکس پر بچے چلتے ہیں، بھاگتے ہیں، اس میں کوئی گناہ تو نہیں ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر مذکرہ فریم کے عکس میں قرآنی ایات واضح ہوں تو اس فریم کو یہاں سے ہٹا دینا چاہیے؛ تاکہ اس کی بے حرمتی نہ ہو۔ تاہم اگر عکس میں آیات واضح نہ ہوں تو کوئی مضائقہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144210201425
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن