بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

گھر میں سنت کا ثواب زیادہ ہے یا پہلی صف میں پڑھنا


سوال

فجر کی سنت گھر میں پڑھنے کا ثواب زیادہ ہے یا پہلی صف میں نماز پڑھنے کا ثواب زیادہ ہے ؟

جواب

فجر کی نماز میں بہتر یہ ہے کہ گھر میں فجر کی سنتیں ادا  کرکے پہلی صف میں نماز میں پڑھے، اور یہ بھی جائز ہے کہ مسجد میں آکر سنتوں کو پہلی صف میں ادا کرے، البتہ اگر جماعت کی نماز کھڑی  ہو چکی ہو یا اس بات کا اندیشہ ہو  کہ سنتوں کے دوران ہی نماز کھڑی ہوجائیگی تو پچھلی صفوں میں ایک جانب فجر کی سنتیں اداکی جائیں، پہلی صف میں ادا نہ کی جائیں۔

ٳعلاء السنن میں ہے:

1811 - عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم، قال: " اجعلوا في بيوتكم من صلاتكم، ولا تتخذوها قبورا ". رواه البخاري.

قوله: " عن ابن عمر إلخ » دل على الترغيب في فعل صلاة النفل في البيت، وهو الجزء الأول من الباب. وقيدناه بالنفل لما سيأتي في آخر الباب من قوله: " إلا المكتوبة "، والأمر للاستحباب ؛ لأن الإجازة وردت في التطوع في المسجد أيضا كما يدل عليه الحديث الثاني من الباب، وسيأتي تقريره، قال المؤلف: والنوافل التي فيها الجماعة مستثناه من هذا العموم، وكذلك تحية المسجد للأحاديث التي وردت فيها."

(إعلاء السنن:  باب النوافل والسنن، ج:5 ص:1939، ط: دار الفكر بيروت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144509100726

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں