بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلموں کے مذہبی تہواروں میں شریک ہونا کیسا ہے؟


سوال

اہل اسلام کا دیگر مذاہب کے لوگوں کو ان کے تہواروں پر مبارک باد دینا، ان کے ساتھ اشتراک کرنا، ان کے ساتھ کھانا پینا کرنا، یا ان کی دی ہوئی چیزیں کھانا اس کے بارے میں فقیر کو آگاہ فرمائیے۔

جواب

بصورتِ مسئولہ کسی بھی مسلمان کے لیے غیر مسلموں کے مذہبی تہواروں پر ان کو مبارک باد دینا، ان کے اجتماعات میں شرکت کرنا، یا ان تہواروں کے نام پر کفار کے ساتھ کھانا پینا کرنا قطعاً جائز نہیں ہے۔

البتہ اگر کوئی غیر مسلم اپنے مذہبی یا غیر مذہبی تہوار پر گوشت کے علاوہ کچھ کھانے کے لیے کسی مسلمان کے گھر بھجوائے تو اس کو لے کر استعمال کرنا جائز ہے، بشرط یہ کہ وہ کھانا انہوں نے اپنے معبودانِ باطلہ کے نام پر نہ چڑھایا ہو، نیز اس کھانے میں حرام کی آمیزش بھی نہ ہو، گوشت وذبیحہ کسی بھی صورت میں حلال نہیں ہے۔

كنز العمال  میں ہے:

"من كثر سواد قوم فهو منهم، ومن ‌رضي ‌عمل ‌قوم كان شريكا في عمله. الديلمي عن ابن مسعود."

(کتاب الصحبة، ج: ٩، ص: ٢٢، ط: مؤسسة الرسالة)

وفيه أيضا:

"كل نفس تحشر على هواها فمن هوي الكفرة فهو مع الكفرة ولا ينفعه عمله شيئا. طس عن جابر."

(کتاب الصحبة، ج: ٩، ص: ٤٤، ط: مؤسسة الرسالة)

الفتاوي الهندية  میں ہے:

"ولا بأس بطعام اليهود والنصارى كله من الذبائح وغيرها ويستوي الجواب بين أن يكون اليهود والنصارى من أهل الحرب أو من غير أهل الحرب وكذا يستوي أن يكون اليهود والنصارى من بني إسرائيل أو من غيرهم كنصارى العرب ولا بأس بطعام المجوس كله إلا الذبيحة، فإن ذبيحتهم حرام ولم يذكر محمد رحمه الله تعالى الأكل مع المجوسي ومع غيره من أهل الشرك أنه هل يحل أم لا وحكي عن الحاكم الإمام عبد الرحمن الكاتب أنه إن ابتلي به المسلم مرة أو مرتين فلا بأس به وأما الدوام عليه فيكره كذا في المحيط . . . ولا يأكل معه حال ما يظهر الكفر والشرك."

(کتاب الکراهية، الباب الرابع عشر، ج: ٥، ص: ٣٤٧، ط: رشيدية)

فقط والله تعالى أعلم


فتوی نمبر : 144604102903

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں