اگر کوئی مائع نجاست گھی یا شہد میں گر جائے تو پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر گھی یا شہد وغیرہ میں کوئی مائع نجاست گر جائے تو گھی یا شہد ناپاک ہو جائے گا، اس کو پاک کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جتنا گھی یا شہد ہو اُتنا یا اس سے زائد پانی ڈال کر اس کو پکایا جائے، جب پانی جل جائے تو پھر اور (نیا) پانی ڈال کر آگ پر پکایا جائے، اس طرح تین دفعہ کیا جائے ،ہر بار اتنا جوش دیا جائے کہ پانی جل جائے ، تین بار اس طرح کرنے سے گھی یا شہد پاک ہوجائے گا۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"الدهن النجس يغسل ثلاثا بأن يلقى في الخابية ثم يصب فيه مثله ماء ويحرك ثم يترك حتى يعلو الدهن فيؤخذ أو يثقب أسفل الخابية حتى يخرج الماء. هكذا ثلاثا فيطهر. كذا في الزاهدي."
(الباب السابع في النجاسة وأحكامه، الفصل الأول في تطهير الأنجاس، ج: 1، ص: 42، ط: رشیدیه)
فتاوی شامی میں ہے:
"(قوله: ويطهر لبن وعسل إلخ) لو تنجّس العسل فتطهیرہ أن یصبّ فیه ماء بقدرہ فیغلی حتی یعود إلی مکانه، والدهن یصب علیه الماء فیغلی فیعلو الدهن الماء فیرفع بشيء هکذا ثلاث مرات إهـ و هذا عند أبي یوسف خلافًا لمحمد و هو أوسع و علیه الفتوی، کما في شرح الشیخ إسماعیل عن جامع الفتاوی."
(كتاب الطهارة، باب الأنجاس، ج: 1، ص: 334، ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144606100591
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن