بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

غوث بخش نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

میرا نام غوث بخش ہے،یہ نام میرے والدین نے رکھا ہے،اس وقت کاغذات،ڈومیسائل وغیرہ سب میں یہ نام ہے، جب کہ میرا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالی کے علاوہ کوئی مدد کرنے والا نہیں ہے،کیا یہ  نام درست ہے؟

جواب

 مذکورہ نام سے شرک کے معنی کاوہم ہوتاہے،کیوں کہ "غوث بخش" کا معنی ہے"غوث کا بخشا ہوا"،لہذا یہ نام رکھنا جائز نہیں،سائل کوچاہیے کہ مذکورہ نام تبدیل کرکے اس کے بجائے انبیاءِ کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا صلحاء کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لے جو افضل بھی ہے اور باعثِ برکت بھی ہے۔

مرقاۃ المفاتیح میں ہے:

"‌ولا ‌يجوز ‌نحو ‌عبد الحارث ولا عبد النبي، ولا عبرة بما شاع فيما بين الناس"

(باب الاسامی،الفصل الاول2997/7ط:دارالفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144306100673

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں