بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

غصہ کی حالت میں طوطے کے منہ میں مرچ ڈالنے سے مرگیا تو کیا حکم ہے؟


سوال

میں نے پرندے پالے ہیں پنجرے میں طوطے آپس میں لڑ رہے تھےیعنی  ایک جوڑے کا  نر دوسرے جوڑے سے لڑرہے تھا اور اسے زخمی کر دیا میں نے لڑنے والے نر طوطے کو   غصے میں پنجرےسے پکڑ لیا، جب طوطے کو پکڑا تو اس کا دل تیزی کے ساتھ دھڑک رہا تھا میں نے  کوٹی ہوئی لال مرچ ایک چٹکی اس کے منہ میں ڈال دی، لیکن تھوڑی ہی دیر بعد اس طوطے کی سانس نکل گئی، جس پر مجھے بہت دھچکا لگا اور میں غمگین سا ہوگیاحالاں کہ میں  نے اسے دوسری مادہ طوطی کے لیے خریدا تھا جس کا نرمر چکا تھا ، اس طوطے کی موت پر میں نے اللہ پاک سے معافی مانگی ہے مزید میری رہنمائی فرمائیں کہ مجھے کیا کرنا ہوگا؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں سائل کے مذکورہ فعل کی وجہ سے طوطے کے مر  جانے  پرتوبہ واستغفار کے علاوہ شرعاً کوئی اور چیز لازم نہیں ہے ،البتہ آئندہ کےلیے اس طرح کے اجتناب کرے، کسی جاندار کو اذیت دینا جائز نہیں ہے، اگر ان کے حقوق ادا کرکے پال سکتے ہیں تو پالیں، ورنہ یہ شوق ختم کردیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511100338

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں