گوبر بیچ کھانا جائز ہے یا نہیں؟
اگر سائل کی مراد "گوبر بیچ کر کمانا اور کھانا" ہے، تو اس کا حکم یہ ہے کہ گوبر مٹی وغیرہ کے ساتھ ملا ہوا ہو تو تبعًا و ضرورتًا اس کی خرید و فروخت جائز ہے اور اُس سے حاصل شدہ آمدنی کو استعمال کرنا بھی جائز ہے۔
ملتقى الأبحر (ص: 211):
"وَجَاز بيع السرقين وَالِانْتِفَاع كَالْبيع."
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5/ 144):
"ويجوز بيع السرقين، والبعر؛ لأنه مباح الانتفاع به شرعًا على الإطلاق فكان مالًا."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144203200910
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن