دکاندار کی اجازت کے بغیر یا اجازت کیساتھ بطور ذائقہ معلوم کرنا کیسا ہے؟
صورت مسئولہ میں دکاندار کی اجازت سے جائز ہے اور اجازت کے بغیر جائز نہیں ہے۔
مرقاۃ المفاتیح شرح مشکاۃ المصابیح میں ہے:
"وعن أبي حرة الرقاشي، عن عمه - رضي الله عنه - قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم - " «ألا لا تظلموا، ألا لا يحل مال امرئ إلا بطيب نفس منه» . رواه البيهقي في " شعب الإيمان "، والدارقطني(إلا بطيب نفس ) أي: بأمر أو رضا منه."
(باب الغصب والعارية، ج:5، ص:1974، ط: دار الفكر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144411100980
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن