بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

گم شدہ چیز کی تلاش کے لیے عمل


سوال

کیا میری گم شدہ چیزیں مجھے مل جائیں گی؟

جواب

سورۃ الضحی پڑھیں اور اس آیت کووَوَجَدَكَ ضَآلّٗا فَهَدَىٰ کو تین مرتبہ پڑھیں ،اور ہر نماز کے بعد بھی سورۃ الضحی دس  مرتبہ پڑھیں،اور اسی طرح دورکعات صلوۃ الحاجۃ پڑھ کر یہ دعاپڑھیں «اَللَّٰهُمَّ رَادَّ الضَّالَّةِ، وَهَادِيَ الضَّلَالَةِ، أَنْتَ تَهْدِيْ مِنَ الضَّلَالَةِ، ارْدُدْ عَلَيَّ ضَالَّتِي بِعِزَّتِكَ وَسُلْطَانِكَ، فَإِنَّهَا مِنْ عَطَائِكَ وَفَضْلِكَ».   ان شاء اللہ گم شدہ چیز واپس مل جائے گی ، کسی عالم کو صحیح سنا کر پھر پڑھنا شروع کریں۔

(اعمال قرآنی، ص:143،البشری )(شفاء ورحمت ،ص: 347، حاشر پبلشر)

المعجم للطبرانی میں ہے :

"حدثنا عبيد الله بن محمد بن عبد الرحيم البرقي، ثنا عبد الرحمن بن يعقوب بن أبي عباد المكي، ثنا سفيان بن عيينة، عن محمد بن عجلان، عن عمر بن كثير بن أفلح، عن ابن عمر، عن النبي صلى الله عليه وسلم: " في الضالة أنه كان يقول: «اللهم راد الضالة، وهادي الضلالة تهدي من الضلالة، اردد علي ضالتي بقدرتك وسلطانك، فإنها من عطائك وفضلك»".

(340/12،مكتبة ابن تيمية)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144406101245

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں