بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

حج اکبر کی ایک فضیلت


سوال

اگر کوئی حج اکبر ادا کرے تو اس کو 70 حج کا ثواب ملتا هے، کیا یہ بات صحیح ھے؟ اور اگر اس کا کوئی واقعہ ھو تو مھربانی کرے مختصر بتائیں۔

جواب

عوام میں مشہور ہے کہ وقوف عرفہ جمعے کے دن ہو تو وہ حج حج اکبر ہوتا ہے۔ یہ خیال درست نہیں، شریعت میں ہرعمرہ، حج اصغر اور ہر حج، حج اکبر، ہے۔ گویا عمرہ کے مقابلے میں حج کو اکبر کہا جاتا ہے اور حج کی کوئی ایسی فضیلت جو آپ نے دریافت کی ہے ہمارے علم میں نہیں اور نہ ہی اس کے متعلق کوئی واقعہ علم میں ہے۔


فتوی نمبر : 143512200041

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں