بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

حج کب فرض ہوتا ہے؟


سوال

میری اور میرے بیوی بچوں کی رہائش میرے والد کے ساتھ ان کے مکان میں ہے اور میرے پاس اپنا ایک ذاتی پلاٹ ہے جس کی مالیت تقریبًا 50  لاکھ  ہے،  اس کے علاوہ کچھ جمع شدہ رقم نہیں ہے،  اس صورت میں مجھ پر حج فرض ہے یا نہیں ،والد صاحب کا کہنا ہے کہ پہلے اپنی رہائش کا انتظام کرو پھر حج پے جانا۔

جواب

واضح رہے کہ حج اس آزادعاقل بالغ مسلمان شخص پرفرض ہوتاہےجس کےپاس زندگی کی بنیادی ضروریات جیسے:رہن سہن، بدن کےکپڑےگھریلوضروریات کےاخراجات ،اپنےاہل وعیال کے واجبی خرچوں کے علاوہ اتنی اضافی رقم موجود ہوجس سے حج کےتمام ضروری اخراجات جیسے:آنے جانے کاکرایہ وہاں کےقیام وطعام کاخرچہ وغیرہ  پورے ہوسکتےہو۔

صورتِ  مسئولہ میں آپ  نےاگرمذكورہ پلاٹ رہائشی مكان كےلیے لیاہےتوايسی صورت ميں یہ پلاٹ چونكہ ضرورياتِ اصلیہ سےفارغ نہیں ہےاس وجہ سےآپ پرحج فرض نہیں ہے،لیکن اگرمذكورہ پلاٹ رہائشی مكان كےلئےنہیں لیابلكہ كاروباركی نيت سےلیاہےتو پھریہ ضروریاتِ اصلیہ سےزائدشمارہوگااورحج فرض ہوگا  ۔

البحرالرائق میں ہے:

"وشرائطه ثلاثة شرائط وجوب وشرائط وجوب أداء وشرائط صحة فالأولى ثمانية على الأصح الإسلام والعقل والبلوغ والحرية والوقت والقدرة على الزاد والقدرة على الراحلة والعلم بكون الحج فرضا".

(کتاب الحج ،فی بدایتہ،ج:2،ص:331،ط:دارالکتاب الاسلامی)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"(و منها القدرة على الزاد و الراحلة) بطريق الملك أو الإجارة ... و تفسير ملك الزاد و الراحلة أن يكون له مال فاضل عن حاجته، و هو ما سوى مسكنه و لبسه و خدمه، و أثاث بيته قدر ما يبلغه إلى مكة ذاهبًا و جائيًا راكبًا لا ماشيًا و سوى ما يقضي به ديونه و يمسك لنفقة عياله، و مرمة مسكنه و نحوه إلى وقت انصرافه، كذا في محيط السرخسي. و العيال من تلزمه نفقته، كذا في البحر الرائق".

(کتاب المناسک،الباب الاول فی فرضیہتہ وشرائطہ،ج:1،ص:217،ط:المطبعة الكبري الاميرية ببولاق)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510100489

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں