شوہر ایامِ حیض میں عورت کی شرم گاہ کو ہاتھ لگا سکتا ہے ؟اور اِن دنوں میں اس عورت کے ہاتھ سے انزال کراسکتا ہے؟
واضح رہے کہ حیض کی حالت میں بیوی کی شرم گاہ کو چھونا جائز نہیں ہے،اورعام حالت میں بیوی سے مشت زنی کرانا مکروہ ہے، لیکن اگر بیوی حیض یا نفاس کی حالت میں ہو ،جس کی وجہ سے ہم بستری ممکن نہ ہو، اور شوہر پر شہوت کا غلبہ ہو تو شوہرکے لیےبیوی کےہاتھ سے تسکین حاصل کرنے کی گنجائش ہے۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(قوله وقربان ما تحت إزار) من إضافة المصدر إلى مفعوله، والتقدير: ويمنع الحيض قربان زوجها ما تحت إزارها كما في البحر (قوله يعني ما بين سرة وركبة) فيجوز الاستمتاع بالسرة وما فوقها والركبة وما تحتها ولو بلا حائل."
(كتاب الطهارة، باب الحيض، ج:1 ص:292 ط: سعید)
وفیہ ایضاً:
"وعبارة الفتح فإن غلبته الشهوة ففعل إرادة تسكينها به فالرجاء أن لا يعاقب اهـ زاد في معراج الدراية وعن أحمد والشافعي في القديم الترخص فيه وفي الجديد يحرم ويجوز أن يستمني بيد زوجته وخادمته اهـ وسيذكر الشارح في الحدود عن الجوهرة أنه يكره ولعل المراد به كراهة التنزيه فلا ينافي قول المعراج يجوز تأمل."
(كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج:1 ص:399 ط: سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144503100243
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن