کیا عورت ہمبستری کے بعد اپنے بچے کو غسل سے پہلے اپنا دودھ پلا سکتی ہے؟
ہم بستری کے بعد ناپاکی کی حالت میں عورت اپنے بچے کو دودھ پلاسکتی ہے، البتہ اس حالت میں اگر عورت دودھ پلانے سے احتراز کرے اور پاکی کی حالت میں دودھ پلانے کا اہتمام رکھے تو غایت احتیاط اور تقویٰ و ورع پر مبنی عمل ہوگا، اس کے انوار وبرکات اور اچھے اثرات بچے میں ظاہر ہوسکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144407101525
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن