بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

حالت احرام میں انڈر ویئر پہننے کا حکم


سوال

کیا  حالت احرام میں انڈر ویئر پہن سکتے ہیں؟

جواب

واضح رہے کہ مرد کے لیے احرام کی حالت میں سلا ہوا کپڑا استعمال کرنا ممنوع ہے، جس کی وجہ سے حالتِ احرام میں انڈر ویئر  پہننے کی گنجائش نہیں ہے۔

بدائع الصنائع میں ہے:

"فالمحرم لايلبس المخيط جملة".

(كتاب الحج ،فصل محظورات الإحرام،ج:2،ص:183،ط:رشيدية)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"إذا ‌لبس ‌المحرم المخيط على الوجه المعتاد يوما إلى الليل فعليه دم، وإن كان أقل من ذلك فصدقة كذا في المحيط سواء لبسه ناسيا أو عامدا عالما أو جاهلا مختارا أو مكرها هكذا في البحر الرائق."

(كتاب المناسك،242/1،ط:دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144603103248

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں