بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

حاملہ بیوی سے ہمبستری کرنے کی مدت


سوال

عورت کو حمل ہونے کے بعد شوہر کب تک ہمبستری کرسکتا ہے؟

جواب

 شوہر کے لیے اپنی  حاملہ بیوی سے صحبت کرنے کی ممانعت نہیں ہے اور نہ اس کی کوئی مدت متعین ہے، البتہ اگر کوئی  طبیب یا ڈاکٹر    حالت حمل میں صحبت کرنے سے منع کرے تو پھر اجتناب کرنا بہتر ہے۔

شرح مسند أبي حنيفةمیں ہے:

"(عن نافع عن ابن عمر قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن توطأ الحبالى) بفتح أي عن مجامعة الحوامل من الأسارى أو غيرهن (حتى يضعن ما في بطونهن) أي من أولادهن فإن الاستبراء والعدة لا تحصل إلا بوضعهن، وأما ‌أزواجهن فيجوز لهم جماعهن، والنهي لئلا يسقي ماءه زرع غيره."

(حديث وطء الحامل، ج:1، ص:190، ط:دار الكتب العلمية، بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144601100425

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں