مدرسہ میں صدقہ کی بکری آئی ہے اور وہ حاملہ ہے، کیا اس کو ذبح کرنا ضروری ہے؟ یا بچے کی پیدائش تک انتظار کر سکتے ہیں؟
واضح رہے کہ حاملہ یا گابھن جانور کا ذبح کرنا جائز ہے،تاہم اگر بچے کی ولادت بالکل قریب ہو تو اس کو ذبح کرنا مکروہ ہے۔
فتاویٰ ہندیہ میں ہے:
"شاة أو بقرة أشرفت على الولادة، قالوا: يكره ذبحها؛ لأن فيه تضييع الولد."
(كتاب الذبائح، الباب الأول، ج:5، ص:287، ط:دار الفكر۔بيروت)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144603103211
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن