بچے کی پیدائش کے بعد عورت کا عدت وفات ،سوگ ختم ہو جاتی ہے؟
واضح رہے کہ حاملہ عورت کی عدت خواہ طلاق کی وجہ سے ہو یا شوہر کی وفات کی وجہ سے ہو بہر صورت وضع ِحمل(یعنی بچہ کی پیدائش تک) ہے۔
لہذا صورتِ مسئولہ میں بچہ کی پیدائش سے عورت کی عدت مکمل ہوچکی ہے ۔
حاشية ابن عابدين میں ہے:
"(و) في حق (الحامل) مطلقا ولو أمة، أو كتابية، أو من زنا بأن تزوج حبلى من زنا ودخل بها ثم مات، أو طلقها تعتد بالوضع جواهر الفتاوى (وضع) جميع (حملها)۔"
(كتاب الطلاق، باب العدة، ج:3، ص:511، ط:سعید)
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"وعدة الحامل أن تضع حملها، كذا في الكافي."
( کتاب الطلاق، الباب الثالث عشر فی العدۃ، ج:1، ص:528، ط: دار الفکر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144512100812
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن