بچی کےلیے حمنہ نام رکھنا کیسا ہے؟
'حمنہ' اچھا نام ہے، امّ المومنین حضرت زینب بنتِ جحش رضی اللہ عنہا کی بہن، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سالی کا نام تھا، نیز صحابہ کے ناموں پر نام رکھنے کے لیے محض صحابی کا نام ہونا کافی ہے، اور یہ نسبت ہی باعثِ برکت ہے، ان ناموں میں مطلب اور معنیٰ کی طرف نظر کرنے کی ضرورت نہیں۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144311101152
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن